بلوچستان بیوروکریسی میں تبادلے اور تقرریاں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی بیوکریسی میں تقرریان وتبادلے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد خان مندوخیل کا تبادلہ کرکے انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ زاہد خان کو ڈپٹی کمشنر پشین تعینات کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کا تبادلہ کرکے انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ منیر احمد کاکڑ کو ڈپٹی کمشنر نصیرآباد تعینات کردیا گیا۔