کوہلو(قدرت روزنامہ)گزشتہ شام کو ہونے والے شدید بارشوں سے شہر کے وسطی علاقوں میں برساتی نالے سیلابی ریلوں کی شکل اختیار کرگئے لیویز حکام کے مطابق ماڈل ٹان ، پیپلز کالونی اور محبت آباد کے رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہوا ہے میونسپل کمیٹی ،لیویز کیو آر ایف اور پولیس کی امدادی ٹیموں نے شہری آبادی کو محفوظ رکھنے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں مشینری کے ذریعے برساتی نالوں کے راہ میں روکاوٹوں کو فوری ہٹایا گیااور واٹر پمپ کے ذریعے گھروں میں جمع پانی کو نکالنے کا سلسلہ جاری شروع کیا بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 2 کم سن بچے زخمی ہوئے ہیں لیویز حکام کے مطابق شدید بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے کوہلو سبی شاہراہ آمدورفت کے لئے بندہے تحصیل ماوند میں جاری تیز بارش کے باعث سوناری و دیگر مختلف مقامات پر کوہلو تا سبی رابطہ سٹرک منقطع ہے گرانڈوڈھ، سوناری و دیگر مختلف مقامات پر سیلابی ریلے روڈ بہا کر لے گیا کوہلو تا سبی قومی شاہراہ پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے لیویز حکام نے بتایا کہ شاہراہ نقل و حرکت کے لئے مکمل طور پر بند ہے، شہری 48 گھنٹوں تک شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں . .
متعلقہ خبریں