کوئٹہ میں مہنگائی بے قابو، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگا ئی میں اضافہ ہو گیا روزمرہ کی اشیاں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے سبزیوں کی بات کی جائے تو الو100 روپے کلو پیاز 100 کلو اور ٹماٹر 100 روپے کلو کے میں فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ بینگن 100 روپے پھول گوبھی 200 روپے لہسن ایک ہزار روپے کلو ادرک 1200 روپے کلو لیموں 500 روپے کلو شملہ مرچ 300 روپے کلو گول کدو ڈیڑھ سو روپے کلو ٹنڈے 200 روپے کلو بند کو بھی ڈیڑھ سو روپے کلو پالک فی گڈی 60 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ پھلوں کی بات کی جائے تو چونسا آم ڈھائی سو روپے کلو گرما ڈیڑھ سو روپے کلو تربوز 90 روپے کلو انور راٹھور آم 250سو روپے کلو کیلا 200 روپے فی درجن اڑو 250 روپے کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 675 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ زندہ مرغی فی کلو 575 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے