الیکشن ٹریبونل میں پی بی 32 چاغی کیس کی سماعت، صادق سنجرانی نے بیان قلمبند کروا دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل I کے جناب جج جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل بینچ میں الیکشن عزرداری کیس حلقہ پی بی32 چاغی سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کروایا . بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نمبر ون میں حلقہ پی بی 32 چاغی الیکشن عزرداری کیس امان اللہ نوتیزئی بنام محمد صادق سنجرانی، (سابق چیئرمین سینیٹ)اپنے وکلا قاضی نجیب الرحمن، بلوچ خان، راشد ایوب اورعبدالجلیل بلوچ، ایڈوکیٹ کے ہمراہ معزز ٹریبونل میں پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کرایا .

جبکہ امان اللہ نو تیزئی کی جانب سے کیس کی پیروی عبد الستار اور محمد اسحاق نوتیزئی، ایڈوکیٹ نے کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے کیس کی نمائندگی نصرت بلوچ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کیا . معزز ٹریبونل نے کیس کو فائنل بحث کے لئے ملتوی کرتے ہوئے اگلی تاریخ سماعت 26 اگست 2024 دیا . . .

متعلقہ خبریں