بلوچستان میں نوکریاں بیچنے کے سلسلے پر پابندی، میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی، وزیراعلیٰ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں نوکریاںبیچنے کے سلسلے پر پابندی کا پہلاا قدم ہے آج بلوچستان کابینہ کے شعبہ تعلیم میں تمام بھرتیاں کانٹریکٹ پر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تمام بھرتیوں میں کرپشن روکنے کے لئے میٹرک، انٹر اور گریجویشن کے نمبروں کے میرٹ کی بنیاد پر یونین کونسل کی سطح پر بھرتیاں کی جائیں گی۔آج بلوچستان پولیس کی بہادر خواتین سے ملاقات ہوئی، جنہوں نے کوئٹہ اور گوادر کے مظاہروں کے دوران انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور باوجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ہراسمنٹ اور تشدد کے پیشہ وارانہ مہارت اور اعلیٰ تربیت کا ثبوت دیا۔ بلوچستان پولیس کی یہ بہادر خواتین بلوچستان کا اصل چہرہ اور روایات کی امین ہیں۔