آئمہ بیگ کو دل کا عارضہ نہیں، مسئلہ کچھ اور تھا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلوکارہ آئمہ بیگ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاکر میوزیکل پرفارمنس دی تھی جس کے بعد انہوں نے عمرے کی ادائیگی بھی کی تھی۔
آئمہ نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ یہ ایک طویل اور تھکا دینے والا سفر ہوگا۔ بعد ازاں انہوں نے اعلان کیا کہ ایک مصروف شیڈول کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہوئیں اور انہیں ’منی ہارٹ اٹیک‘ ہوا۔
انہوں نے 14 اگست کو اپنے انسٹاگرام پر اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی تھیں جن میں ان کے جسم پر ای سی جی پوائنٹس لگے ہوئے تھے۔
اس صورتحال نے ان کے مداحوں کو بے چین کر دیا اور وہ جاننا چاہتے تھے کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ کیسی ہیں۔
آئمہ نے اب اپنی صحت کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اتنے فکر مند رہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ انہیں دل کا دورہ نہیں پڑا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پانی کی کمی کا شکار تھیں اور اپنی دیکھ بھال ٹھیک طرح سے نہیں کر پا رہی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نہ ان کی نیند پوری ہو رہی تھی اور نہ ہی وہ کھانا کھا رہی تھیں لہٰذا ان وجوہات کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔