ریٹائرڈ فوجی افسران کی گرفتاریاں پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگون حکام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان میں سابق فوجی اہلکاروں کی گرفتاری کو ملک کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا علاقائی استحکام اور باہمی مقاصد کے حصول میں پاکستان کی حمایت کے لیے پُر عزم ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکا علاقائی استحکام اور باہمی مقاصد کے حصول میں پاکستان کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ سابق فوجی اہلکاروں کی گرفتاری پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔
دوسر جانب پاکستان میں حالیہ ریٹائرڈ فوجی افسران کی گرفتاریوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈپٹی پریس سکریٹری سبرینہ سنگھ نے کہاکہ میرے پاس اس بارے میں کہنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ دراصل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس سے متعلق پاکستان سے ہی بات کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر فوجی اور سویلین قیادت کے ساتھ مختلف باہمی امور پر بات چیت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ بیان پاکستان کے ملٹری میڈیا ونگ کی جانب سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے متعلق حالیہ اعلانات کے بعد سامنے آیا ہے۔
جنرل فیض حمید کو بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کا سامنا ہے اور اس وقت وہ کورٹ مارشل کی کارروائی سے گزر رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف کیس کے سلسلے میں 3 مزید ریٹائرڈ فوجی افسران کو بھی حراست میں لیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔یہ کارروائی سپریم کورٹ کے ایک حکم پر عمل میں لائی گئی جس کا مقصد قومی استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

Recent Posts

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

3 mins ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

9 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

17 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

23 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

38 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

46 mins ago