پختونخوا؛ منکی پاکس سے متاثر واحد مریض اپنے گھر سے غائب
مردان(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کا واحد مریض اپنے گھر سے غائب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے وطن واپس آنے والا شخص منکی پاکس سے متاثرہ تھا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مرض کی تشخیص پشاور میں علاج معالجے کے دوران ہوئی، جس کے بعد اسے گائیڈ لائن مہیاکرنے کے لیے میڈیکل ٹیم اس کی رہائش گاہ پر گئی تو گھر کو تالے لگے تھے۔
مریض کے آبائی علاقے ضلع دیر کے ڈی ایچ او سے رابطہ کیاگیا تو معلوم ہوا کہ مریض وہاں بھی نہیں ہے۔