میری زبان پھسل گئی تھی؛ آغا، حنا کی طلاق سے متعلق بیان پر مدیحہ نقوی کا یوٹرن


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کرنے کے بعد اب بیان سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد نے مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی، جہاں ان دونوں اداکاراؤں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔
میزبان مدیحہ نقوی نے شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران انکشاف کیا تھا کہ آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق ہوچکی ہے اور فی الحال! دونوں ہی تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔
مدیحہ نقوی کی اس تصدیق کے بعد، اُن کے شو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا، حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق کی خبر سرخیوں کی زینت بن گئی تھی لیکن اب میزبان اپنے بیان سے مُکر گئی ہیں۔
میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں معروف سوشل میڈیا پیج کی پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ مدیحہ نقوی نے آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی ہے۔
مدیحہ نقوی نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی جوڑے کے درمیان طلاق کی تصدیق کرنے والی میں کون ہوتی ہوں؟ اُنہوں نے کہا کہ میرے مارننگ شو میں اداکاراؤں کے درمیان ایک گیم کھیلا جارہا تھا اور اس دوران میری زبان پھسل گئی تھی، مجھے سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے تھا۔
میزبان نے کہا کہ میرے سامعین جانتے ہیں کہ میں کبھی بھی کسی کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسی باتیں نہیں کرتی۔مدیحہ نقوی نے مزید کہا کہ میں حنا الطاف اور آغا علی کی جوڑی کو بہت پسند کرتی ہوں، میں ان دو خوبصورت انسانوں کو تکلیف پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
سال 2022 میں حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر جوڑے نے اپریل 2022 میں افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔