اینٹی کرپشن کی ٹیم کا ایس بی کے وومن یونیورسٹی پر چھاپہ، اہم دستاویزات قبضے میں لے لی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل عبد الواحد کاکڑ کی سربراہی میں رات گئے بلوچستان کا سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی پر چھاپہ اہم دستاویزات برآمد ،وی سی آفس سیل کردیا تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل عبد الواحد کاکڑ کی سربراہی میں اینٹی کرپشن، ٹیم کے ہمراہ رات گئے سردار بہادر خان ومن یونیورسٹی پر چھاپہ اساتذہ بھرتی کیس کا اہم دستاویزات غائب کرنے کی کوشش ناکام بنادی وی سی ایس بی کے کی گاڑی سے اہم دستاویزات برآمد ریکارڑ روم، وی سی آفس پروجیگٹ ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ آفس سیل کردیئے گئے