قلات، دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
قلات(قدرت روزنامہ)قلات میں دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جانبحق ہوگئے قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز پہلا حادثہ قلات کے علاقے سنگداس کےمقام پر پیش آیا جہاں پروبکس کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نور محمد موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ دوسرے حادثے میں آغا ہوٹل کے قریب قومی شاہراھ پر ٹوڈی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد یعقوب موقع پر جان کی بازی ہارگیا حادثے کے بعد کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون جان بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثائ کے حوالے کردیا گیا