دالبندین سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی ،تعلق افغانستان سے ہے


چاغی(قدرت روزنامہ)دالبندین سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی تمام لاشیں افغانستان لشکرگاہ کے رہائشی ہے ایس پی چاغی کے مطابق گزشتہ روز دالبندین کالج کے قریب کھمبوں سے باندھی ہوئی لاشیں ملی تھی انھیں انتظامیہ نے شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں روزی خان ولد محمد ،رحمت اللہ ولد عبد الحمید، سمیع اللہ ولد عبد الولی،آغا ولی ولد محمد ولی ،سردار ولی ولد گلاب شاہ جنکا تعلق لشکرگاہ افغانستان سے شناخت ہوئی ہیں ۔تمام لاشوں کو دالبندین سے کوئٹہ سرد خانہ روانہ کردیا ہے پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے ۔مزید تحقیقات جاری ہے۔