چمن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چمن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرکے ایک شخص امین اللہ کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی چمن انتظامیہ کررہی ہے۔