خضدار، گیسٹروبا پھیلنے سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمیں گیسٹرو با پھیلنے سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ وہیر کلی منان میں لوگ مرض میں مبتلاءہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ واٹرسپلائی پائپ لائن میں سیلابی پانی مل گیا تھا اور پانی پینے سے مختلف عمر کے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم مرتضیٰ بلوچ اور اسسٹنٹ ناصر زہری دیگر طبی عملہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے میں پہنچے اور مریضوں کا علاج کیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئی ہے۔