محکمہ کھیل بلوچستان میں 32 کروڑ 47 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیاں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ کھیل بلوچستان میں 32 کروڑ 47 لاکھ روپے کی مالی بےضابطگیاں سامنے آگئیں۔مالی سال 23-2021 کے دوران محکمہ کھیل بلوچستان میں کروڑوں کی رقم کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔صوبائی محکمہ کھیل میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں ہوا، جس کے مطابق 2 سال کے دوران 32 کروڑ 47 لاکھ روپے غیر قانونی طور پر استعمال کیے گئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق رقم ڈی جی اسپورٹس، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کے دفاتر سے جاری ہوئی، اس دورانیے میں 13 کروڑ 60 لاکھ روپے مختلف تنظیموں کو دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق رقم جن فورمز کو دی گئی، اُن کی مانیٹرنگ کےلیے کوئی مکینزم موجود نہیں تھا جبکہ رقم کے استعمال سے متعلق مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔آڈٹ رپورٹ میں محکمہ کھیل بلوچستان میں 32 کروڑ کے غلط استعمال کی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔