.
قلات(قدرت روزنامہ)قلات شہر و گردونواح و دیہی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش، سیلابی ریلوں کی آمد، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کا پانی گھروں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل، عوام کو مشکلات کا سامنا، سیلابی ریلوں سے قلات کے مختلف دیہی علاقوں کی سڑکیں بہہ گئیں ،قلات سے مختلف دیہی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع، تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام کو قلات شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار و طوفانی بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ندی نالوں میں طغیانی آگئی مختلف ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ کئی دیہی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے دوسری جانب مختلف گھروں میں بارش کا پانی داخل جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بھی بارش کا پانی داخل ہونے سے اسپتال اسٹاف اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا . .
متعلقہ خبریں