حب میں نجی فیکٹری کی بس سے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد


حب(قدرت روزنامہ)حب شہر کے قریب سندھ بلوچستان سنگم پر موچکو کسٹم کی کاروائی بھاری تعداد میں نجی فیکٹری کے مزدوروں کی کراچی ے جانیوالی شفٹ کی بس سے ایک کروڑ سے زائد کی بوسٹن انجیکشن اور نشہ آور ادویات برآمد کرلی ایک ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی موچکو کسٹم چیک پوسٹ پر حب سے ایک فیکٹری کے مزدوروں کی شفٹ کراچی لے والی بس رجسٹریشن نمبر MNL-5119 کو روک کر تلاشی لی گئی تو بس کے خفیہ خانہ سے 3250 ممنوعہ بوسٹن انجیکشن جو کہ گائے بھینسوں کو اضافی مقدار میں دودھ حاصل کرنے کے لئے لگایا جاتا ھے جو کہ گائے بھینسوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ھے اور ان سے حاصل کردہ دودھ انسانوں کے لئے مضر صحت ھے برآمد کئے ھیں جن کی مالیت 15000000(ڈیڑھ کروڑ) روپے بتائی جاتی ہے ایک ملزم کو گرفتار کر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے واضح رہے اس وقت بلوچستان کا صنعتی شہر حب چھالیہ،انڈین گٹکا،پان پراک،ایرانی ڈیزل پٹرول کا ڈمپنگ کا گڑھ بن چکا ہے