ٹک ٹاک کے نئے گروپ چیٹ فیچر میں خاص کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے لیے معروف ایپ ٹک ٹاک نے گروپ چیٹ فیچر متعارف کروا دیا۔
معروف ایپ ٹک ٹاک نے گروپ چیٹ فیچر متعارف کروایا ہے، اس فیچر کے ذریعے ایک گروپ چیٹ میں زیادہ سے 32 صارفین شامل کیے جا سکتے ہیں۔
گروپ چیٹ کے فیچر متعارف کروانے کا مقصد یہ ہے کہ اس ذریعے ٹک ٹاک صارفین اپنی من پسند ریلز گروپ میں ایڈ صارفین سے شیئر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان ویڈیوز پر تبصرہ وغیرہ بھی کر سکتے ہیں۔
گروپ چیٹ فیچر کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر 15 برس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے تمام صارفین بشمول ٹین ایجرز صرف ان ہی کو ایڈ کر سکتے ہیں جنہوں نے آپ کو اور آپ نے انہیں فالو کیا ہو۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر میں 16 سے 17 برس کے درمیان ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خصوصی احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اگر کسی ٹین ایجر کو ٹک ٹاک پر گروپ چیٹ کا انوی ٹیشن آتا ہے تو وہ اس وقت تک اس میں ایڈ نہیں ہو سکتے جب تک کہ ان کا کوئی نہ کوئی میوچول فرینڈ اس گروپ چیٹ میں موجود نہ ہو۔
واضح رہے کہ سال 2020 میں ٹک ٹاک نے 16 برس سے کم عمر صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسیج (ڈی ایم) کا آپشن بند رکھا ہوا تھا۔ بعدازاں اس آپشن کو تمام صارفین کے لیے کھول دیا گیا تھا۔