ورون دھون نے پاکستان مخالف فلم ’بارڈر2‘ میں سنی دیول کو جوائن کرلیا
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے ’بارڈر2‘ میں سنی دیول کو جوائن کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی مکمل کاسٹ کا جلد اعلان کیا جائے گا اور اس کیلئے ایک بڑا ایونٹ منعقد کیا جائے گا جس میں تمام کاسٹ اپنے مخصوص کرداروں میں سامنے آئے گی۔
انڈیا کے آئیکونک گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج بھی ’بارڈر2‘ میں شامل ہیں اور وہ فلم میں ایک آرمی آفیسر کا کردار کریں گے۔
بالی وڈ اسٹار سنی دیول نے رواں برس جون میں 27 برس بعد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا فلم ’بارڈر‘ کے سیکوئیل کا اعلان کیا تھا۔
بالی وڈ کی سب سے بڑی وار ڈراما پروپیگنڈا فلم کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع ہوگی اور اسے ندھی دتا نے لکھا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’بارڈر2‘ کیلئے تیاریاں کافی عرصے سے جاری تھیں اور اس کی کہانی پہلی فلم کے ساتھ ہی جوڑی جائے گی۔