پنجگور،مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی


پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے گراوگ ندی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گراوک ندی میں کلگ کے معروف عالم دین مولوی عبدالحکیم کے فرزند مولوی ابراھیم ڈوب کر جاں بحق ہوگئےدوسری جانب تبلیغی مرکز چوک پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم میں ایک شخص شد ید زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی مرکز چوک پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے مجیب ولد محمد عالم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جنہیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا چوک کے دونوں سائیڈ پر یوٹرن حادثات کا سبب بن رہےہیں عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ روڈ پر جگہ جگہ غیر ضروری یوٹرن کو ختم کیا جائے اور لوگوں میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے ٹریفک پولیس چوکون پر تعینات کیا جائے