نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے،ضیا لانگو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیرداخلہ بلوچستان ضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے۔ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے بھارت سے تعلقات کے انکشاف پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان اور بی اے پی کے مرکزی نائب صدر ضیااللہ لانگو نے کہا کہ رؤف حسن کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔ضیااللہ لانگو کا کہنا تھا کہ حساس معلومات کو پہنچانے کا مقصد ریاست مخالف بیانیے کو بھارتی میڈیا میں پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں نفرت اور انتشارپھیلانے کے بجائے ملک کا سوچے، نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے۔