چمن میں طوفانی بارش سے مسافر ٹرین کی آمدو رفت بند


چمن(قدرت روزنامہ)چمن میں شدید بارش نے تباہی مچادی، مسافر ٹرین کی آمدورفت بند کردی گزشتہ روز طوفانی بارش سے ریلوے ٹریک کو نقصان،ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سیلاب سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث مسافر ٹرین کی آمدورفت بند ہوگئی۔ گزشتہ روزطوفانی بارش سے چمن اور کوئٹہ کے درمیان ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا، جس کے باعث مسافر ٹرین کی آمدورفت بند کردی گئی۔