پشین، ڈیم میں 2 بچیاں ڈوب گئیں، ایک کی لاش نکال لی گئی
پشین(قدرت روزنامہ)ضلع پشین کے علاقے منزرئی عشیزئی ڈیم میں 2بچیاں ڈوب گئیں ایک کی نعش کو نکال لیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منزرئی عشیزئی ڈیم میں دو بچیاں ڈوب گئیں، علاقہ مکینوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور 2سالہ بچی کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ 14سالہ بچی کی تلاش جاری ہے ، علاقہ مکینوں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ، انتظامیہ فوری طور پر ریسکیو حکام کو بھیجے ۔