کوئٹہ میں زائرین کی آمدورفت، سڑکوں کی بندش سے بدترین ٹریفک جام


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں زائرین کی آمدورفت کے باعث ٹریفک شدید جام ہوگیاتفصیلات کے مطابق اتوار کی شب زائرین کی روانگی کے موقع پرکوئٹہ شہر کی تمام بڑی سڑکوں کو بند کیا گیاجس کی وجہ سے شہر میں بدترین ٹریفک جام ہوگئی جس سے لوگوں کی بڑی تعداد گھنٹوں تک ٹریفک میں محصور ہو کر رہ گئی زائرین کی آمد سے آدھ گھنٹہ قبل سڑکوں کو بند کیا گیا جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کی آمدورفت رات کے اوقات میں کی جائے تاکہ سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے