مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لکی مروت اور فاٹا کی سرزمین پر آگ لگی ہے اور بدامنی کے شعلے جل رہے ہیں، انہوں نے افغانستان سے مذاکرات کرکے کامیابی حاصل کی تھی وہ کامیابی ناکامی میں کس نے بدل دی؟ انہوں نے کہا کہ طالبان کو آپ نے راستہ دیا جو دن اب دہاڑے سڑکوں پر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں . جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ الیکشن قبول نہیں، وہ جعلی حکومت اور الیکشن کو نہیں مانتے، الیکشن کے نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے . انہوں نے کہا اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ اپنے وسائل پر کسی کو قابض نہیں ہونے دیں گے، اصلی اور نقلی حکمران سُن لیں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے وسائل کے ساتھ کھڑے ہیں کسی کو اس پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا کو سی پیک بند کرنے کی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے اور چین سے سی پیک بنانے کے عوض پیسے بٹورے جا رہے ہیں .
لکی مروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کی معاشی قوت ختم کرنا چاہتی ہیں، امریکا دہشتگردی ختم نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ دہشتگردی کا خالق ہے .
متعلقہ خبریں