امیتابھ بچن اداکارہ انوشکا شرما پر برس پڑے، سرعام شرمندہ کردیا
ممبئی (قدرت روزنامہ) سالگرہ پر میسج کا جواب نہ دینے پر امیتابھ بچن نے انوشکا، اکشے، رنویر اور سونم کپور کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن نے گزشتہ روز 79 ویں سالگرہ منائی ، بگ بی اپنی مصروفیات کے باوجود ہمیشہ دیگر اداکاروں کو سالگرہ کی مبارکباد دینا نہیں بھولتے تاہم اگر کبھی امیتابھ بچن کے پیغام کا کوئی جواب نہ دے تو بگ بی گلے شکوے کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے، ماضی میں ایسا متعدد بار ہوا ہے جب امیتابھ نے انوشکا، اکشے، رنویر، پریٹی زنٹا، سونم کپور اور شلپا شیٹی سمیت متعدد اداکاروں کی جانب سے مبارک باد کا جواب نہ ملنے پر ان کے کان کھینچے ہیں۔
انوشکا شرما کی سالگرہ پر امیتابھ بچن نے انہیں مبارک باد دی تاہم مصروفیات کے باعث اداکارہ بگ بی کا پیغام نہیں دیکھ سکیں جس پر امیتابھ نے ٹوئٹر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آپ کو سالگرہ کی مبارک باد دی لیکن کوئی جواب نہیں آیا لہذا ایک بار پھر آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔
ایسا ہی ایک بار رنویر سنگھ کے ساتھ ہوا جب امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر رنویر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے میرا پیغام نہیں پڑھا، میں نے آپ کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی جس پر رنویر نے کہا کہ سر میں نے آپ کو سب سے پہلے جواب دیا تھا، امیتابھ بچن نے کہا کہ مجھے آپ کا جواب نہیں ملا شاید موبائل سروس خراب ہوگی۔
2010 میں اکشے کمار نے اپنی سالگرہ کے دوسرے دن مبارک باد دینے والے تمام افراد کو اجتماعی پیغام بھیجا جس پر امیتابھ بچن خفا ہوگئے لہذا بگ بی نے فوراً اکشے کمار کو جواب دیا کہ کیا آپ کو میرا پیغام نہیں ملا، لگتا ہے کہ آپ کا فون جام تھا۔
ایسا ہی ایک بار اداکارہ پریٹی زنٹا کے ساتھ ہوا جب امیتاب بچن نے ان کی سالگرہ پر پیغام بھیجا تاہم پریٹی نے جواب نہیں دیا جس پر بگ بی نے لکھا کہ میں نے آپ کو مبارکباد کا پیغام دیا لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا تاہم میری طرف سے آپ کو پھر بھی مبارکباد۔
اداکارہ سونم کپور نے ایک بار سالگرہ پر سنیل شیٹی کا شکریہ ادا کیا جس پر امیتابھ بچن نے فوراً جواب دیا کہ میرا شکریہ کون ادا کرے گا، میری جان میں امیتابھ بچن ہوں میں نے آپ کو سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا لیکن آپ نے جواب نہیں دیا۔سونم کپور نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کا جواب دیتی ہوں تاہم اس بار پیغام نہیں ملا، میں معذرت خواہ ہوں تاہم آپ کا بے حد شکریہ۔