خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے مزید 4 بچے جاں بحق، تعداد 6 ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے شہر خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے مزید 4 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی . خیرپور کی تحصیل پیر جو گوٹھ کے قریب گاؤں حبیب بروہی میں رات گئے زہریلا کھانا کھانے سے 10 سے زائد بچوں کے حالت غیر ہو گئی، جن کو اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال پہنچ کر 2 بچے فوت ہو گئے جبکہ 8 افراد کے حالت تشویشناک تھی جن میں آج صبح مزید 4 بچے دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے .

جاں بحق ہونے والوں میں دلبر غلام اصغر، فہمیدہ گنج، بیبی سونیا اور دیگر شامل ہیں جبکہ 4 بچوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے، جن میں مریم حاجانی، منظور، محمد بخش شامل ہیں، 6 لاشیں علاقے میں پہنچے پر سوگ کا سماں اور گھر میں قہرام مچ گیا جبکہ گاؤں میں ہر آنکھ اشک بار ہے . ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ سول اسپتال میں انتظامات اور ڈاکٹرز موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے . دوسری جانب بارش کے بعد کچے سے بچوں کو سول اسپتال منتقل کرنے پر دیر ہونے کی وجہ سے بچوں کے حالت زیادہ خراب ہو گئی، جس کے وجہ سے اموات زیادہ ہوئی ہیں . ادھر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز تھی جس کی وجہ اموات ہوئی ہیں، ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس میں پتہ چل جائے گا کون سی چیز تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے . افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے 6 بچوں کی نمازہ جنازہ تھوڑی دیر میں ادا کی جائے گئی . . .

متعلقہ خبریں