آپریشنل وجوہات، کراچی سے پی آئی اے کی 3 پروازیں منسوخ، کئی گھنٹوں تاخیر کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے قومی ائیر لائن کی 3 پروازیں منسوخ ہو گئیں . پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ کراچی سے گوادر کی دو پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں .

اس کے علاوہ عراق کے شہر بغداد سے کراچی کی دو پروازوں کی آمد اور روانگی میں 6 گھنٹے کی تاخیر بتائی جا رہی ہے جبکہ ترکیہ کے شہر استنبول سے کراچی کی پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہے . فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے جدہ کی پروازوں میں بھی ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے جبکہ پشاور سے جدہ کی پرواز 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے . . .

متعلقہ خبریں