پاؤں کا مساج کرنے سے انکار، بیٹے کا والد پر مکوں اور لاتوں سے تشدد، والد جاں بحق
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں ناخلف بیٹے نے پاؤں کا مساج کرنے سے انکار کر بزرگ والد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں ایک 33 سالہ کشال شندے نے پاؤں کا مساج کرنے سے انکار پر اپنے 62 سالہ والد دتاتریا شندے کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ بزرگ والد جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس کے مطابق گھر میں موجود کشال شندے کے بڑے بھائی نے کرمنل ریکارڈ یافتہ بھائی کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اپنے والد کو بچانے میں کامیاب نہ رہا۔
پولیس کے مطابق کشال شندے نے اپنے والد کو سینے اور پیٹ پر مکے اور لاتیں ماریں جس سے ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور ان کے سر پر بھی شدید چوٹیں آئیں، پولیس نے کشال شندے کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔