ہدایت الرحمان کا کور کمانڈر سے رابطہ، چیک پوسٹ ہٹانے ،سول اداروں میں عسکری اداروں کی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ


گوادر(قدرت روزنامہ)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا کور کمانڈر بلوچستان سے رابطہ، گوادر میں غیر ضروری چیک پوسٹ ہٹانے اور سول اداروں میں عسکری اداروں کی بیجاہ مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کورکمانڈر بلوچستان سے رابطہ کرکے گوادر میں غیر ضروری چیک پوسٹ جس میں کوہ باتیل کے ساتھ نیوی کا چیک پوسٹ ، پشکان کے راستے میں ایف سی کا چیک پوسٹ ، پشکان کے ساتھ کوسٹ گارڑ کا چیک پوسٹ ، جیوانی کے راستے دو ایف سی چیک پوسٹ ، شہہ آبادایف سی چیک پوسٹ، چب ریکانی کے دو چیک پوسٹ ،اورماڑہ میں نیوی کا انٹری چیک پوسٹ شامل ہیں کو ہٹانے کا مطالبہ کیااس کے علاوہ ایم پی اے گوادر نے ضلع بھر کے سول اداروں اور عوامی معاملات میں عسکری اداروں کی بیجاہ مداخلت اور عوامی نمائندوں کو نظرانداز کرکے انتظامی معاملات میں دخل اندازی سے پیدا ہونے والے مسائل اور اس سے اداروں کی کارکردگی متاثر ہونے سے متعلق آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ عسکری ادارے سول اداروں میں مداخلت کے بجائے اپنے سیکیورٹی معاملات پر توجہ دیں تاکہ سارے ادارے اپنے دائرہ اختیار میں بہتر کام کرسکیں۔