بیلہ، شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب، کھڑی فصلیں تباہ


لسبیلہ(قدرت روزنامہ)تحصیل بیلہ پورالی ندی کلہڑی ندی میں شدید سیلاب کیوجہ سے موضع میارکہ موضع رجل موضع ڈنڈا کے متعدد دیہاتوں گوٹھ اسماعیلانی ۔کماچہ ورایانی میارکہ ڈنڈا۔گلانی ۔موسانی ۔سرینواری نمانی ۔رجل ۔سیدبریا۔سکھیانی واڈہ چھٹانی اسحاقانی نوتانی کے ہزاروں مکینوں کازمینی رابطہ منقطع ہرسال مون سون بارشوں کے موسم میں تمام علاقوں کے افراد شدیدمشکلاتوں اورپریشانیوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں آج کے سیلابی ریلوں سے لوگوں کی زمینیں، فصلیں ،بندات وسڑکوں کوبہت بڑانقصان پہنچا ہے ، کچھ لوگوں کے گھروں کوبھی نقصان ہواہے ان تمام علاقے کے سیاسی سماجی اورعوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی چیف سیکریٹری بلوچستان وفاقی وزیرتجارت جام میرکمال خان ایم پی اے زرین خان مگسی کمشنرقلات ڈپٹی کمشنرلسبیلہ محکمہ ایری کیشن محکمہ بی اینڈ آر کے ذمے داران ودیگرارباب واختیاراورحکام بالا سے اپیل ہے کہ مذکورہ بالا تمام تمام دیہاتوں کے زمیبیں فصلات بندات اورسڑکیں مکمل تباہ ہوچکے ہیں فوری اورہنگامی بنیادوں پرمیارکہ بند سے لیکرآر سی ڈی شاہراہ نیڑھ پل تک انتظامیہ کی نگرانی میں شہ ندی سے درختوں اورمٹی کے ڈھیروں کی مکمل صفائی کراکے ندی کوچوڑاکیاجائے اورلوگوں کے نقصانات کاازالہ کرکے گوٹھ اسماعیلانی ۔نمانی اسحاقانی ۔حاجی حسین میارکہ ۔حاجی یعقوب میارکہ ۔سردارجیندخان ڈنڈاکے سڑکوں کودوبارہ تعمیرومرمت کرنے کے لیئے اقدامات کرکے انسان دوستی کاثبوت پیش کریں اورہزاروں افرادکوپریشانیوں ومشکلاتوں سے نجات دلائیں ۔