رجسٹرار بیوٹمز کیخلاف اینٹی کرپشن نے کارروائی شروع کر دی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمزکے ملازمین کی جانب سے رجسٹراربیوٹمزڈاکٹر زاہد رؤف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، بدعنوانی اور پیشہ ورانہ بدانتظامی کے خلاف دائر درخوست پر اینٹی کرپشن نے کارروائی کا آٖغاز کر دیا،درخواست کے مطابق رجسٹرار بیوٹمز ڈاکٹر زاہد رؤف کیخلاف برائے اختیارات کے ناجائز استعمال، بدعنوانی اور پیشہ ورانہ بددیانتی و دیگر الزامات کی چھان بین کریں گی اور 15 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں۔