پشین، گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے پر فائرنگ، لڑکی قتل ، بچی زخمی
پشین(قدرت روزنامہ)گھر کے سامنے کچرہ کیوں پھینکا ،پشین سرخاب مہا جر کیمپ کلی کا ریز میں مسلح شخص نے طیش میں ایک لڑکی کو قتل جبکہ بچی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا ۔پو لیس کے مطابق گزشتہ روز پشین میں سرخاب مہا جر کیمپ کے کلی کا ریز میں مبینہ طو ر پرسلیم خان نا می شخص نے گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے پر فا ئرنگ کر کے ایک لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی ہے واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ہےایس ایس پی منظور بلیدی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے کو ششیں جا ری ہے انہیں جلد گرفتار کر کےانصاف کے کٹہرے میں لا یا جا ئے گا ۔