این ڈی ایم اے کی بلوچستان میں 20 سے 22 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں 20 سے 22 اگست کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے . این ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی ژوب،قلعہ سیف اللہ،پشین،کوئٹہ،زیارت،قلات،خضدارمیں بارشوں کی توقع ہے .

دادو،لسبیلہ،آواران،جھل مگسی، واشک، کچھی،جعفرآبادکے علاقوںمیںبارشوں کا امکان ہے . اس کے علاوہ خضدار،دادو،لسبیلہ،آواران،جھل مگسی،واشک،موسی خیل،دکی،بارکھان،سبی،کوہلوکیندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے ، پانی کے بہا میں اضافہ دریاں پر موجود پلوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، این ڈی ایم اے نے مقامی حکام اور ریسکیو سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیا ہے . .

متعلقہ خبریں