.
خضدار(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد معزوران خضدار کا اسپیشل ہاﺅسنگ اسکیم پر معذور افراد کو تعمیرات کے اجازت نہ دینے پرمعذور سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون ومدد نہ کرنے کے خلاف خضدارپریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی ومظاہرہ تفصیلات کے مطابق خضدار انجمن اتحاد معزوران کے احتجاجی ریلی وخضدار پریس کلب کے سامنے مظاہرہ سے انجمن معزوران کے صدر حافظ عبدالرازق شاہوانی جھالاوان ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مفتی جاویداحمد منصوری مینگل, بی این پی عوامی علما ونگ کے ضلعی آرگنائزر مولانا سید سیف الرحمن شاہ,آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن خضدار کے صدر اقبال کرد سینئر رہنما غلام حیدر مردوئی حافظ علی گل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار پانچ میں اپنے آئینی حقوق کیلئے تین ماہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا تھا بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کیلئے معزور افراد کے ساتھ مذاکرات کیاگیا اور معاہدے کیئے گئے جن میں معزور افراد کیلئے رہائشی اسپیشل ہاﺅسنگ اسکیم پانچ فیصد ملازمت کوٹہ سے 6 ماہ میں دس ملازمتیں دینا وغیرہ پچیس سال ہو رہے ہیں کہ کسی ایک معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے اسپیشل ہاﺅسنگ اسکیم پر معزور افراد کو جان بوجھ کر تعمیرات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اب انجمن اتحاد معزوران مجبور ہوکر احتجاج کا راستہ اختیار کیاہے معزور افراد انتہائی تکلیف دہ کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں کسی بھی حوالے سے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کر رہاہے انجمن اتحاد معزوران اپنے شیڈول کے مطابق اپنا احتجاج جاری رکھیں گے . .
متعلقہ خبریں