اسلام آباد: ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں کا احتجاج، کارکن رکاوٹیں توڑ کر ریڈ زون میں داخل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں نے احتجاج کیا اس دوران کارکن رکاوٹیں توڑ کر ریڈ زون میں داخل ہوئے ۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا ۔
پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین پر شیلنگ کی تو مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے لگے ٹریفک سگنل توڑ دیے اور پھر سپریم کورٹ کے سامنے جا کر بھی احتجاج کیا۔
بعد ازاں مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے ڈی چوک پہنچ کر احتجاج کیا اور پھر کچھ دیر بعد منتشر ہوگئے۔