مظفرآباد آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں مظفر آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
وادی نیلم، دھیر کوٹ اور عباس پور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 11 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز سوپور کے قریب تھا۔