بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے:ہیلری کلنٹن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کا آغاز ہوگیا۔
شکاگو سے جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن سے امریکا کی سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے خطاب کیا ہے۔
ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں آج امریکی صدر جو بائیڈن بھی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارکملا ہیرس کے حق میں اہم تقریر کریں گے۔
امریکا کی سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن نےڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب میں صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن وقار، شائستگی اور قابلیت کو وائٹ ہاؤس میں واپس لائے اور بتایاکہ حقیقی محب وطن ہونے کا کیا مطلب ہے ۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن میں امریکا بھر سے ڈیلی گیٹس اور اہم پارٹی رہنما شریک ہیں۔