ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم اپنے قیام سے ملکی معیشت اور معاشرتی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے منصوبے سے زراعت کیلئے پانی کی فراہمی اور کم لاگت پن بجلی پیدا کی جاتی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم اپنی پوری سطح 1550 فٹ تک بھر گیا، مکمل بھرنے کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے .
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ہے، ڈیم میں پانی کا اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بھرنا زرعی شعبے اور کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کیلئے نہایت خوش آئند ہے .
متعلقہ خبریں