لاہور: بے رحم باپ کی بیٹی کو دریا میں پھینکنے کی کوشش، ڈولفن پولیس نے بچالیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہورمیں کٹار بند روڈ پر بے رحم باپ کی جانب سے بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی گئی۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے لڑکی کو بچا لیا، لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے مارنے کیلئے دریائے راوی پر لایا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے والد برکت علی اور کزن محمد امین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔