اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کی معروف جامعہ یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں یونین کے نومنتخب صدر اسرار خان کاکڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آکسفورڈ یونین سے خطاب کی دعوت دی ہے۔
اسرار خان کاکڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کی دعوت آج ان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران دی۔ قبل ازیں، وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسرار خان کاکڑ کاپرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اسرار خان کاکڑ کو بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کرنے پر سراہتے ہوئے کہا اسرار کاکڑ جیسے باصلاحیت نوجوان ہی پاکستان کے پائیدار اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں، اسرار کاکڑ کا آکسفورڈ یونین کے صدر کا الیکشن لڑنا اور سرخرو ہونا ان کی ثابت قدمی اور غیرمتزلزل عزم کا عکاس ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ اسرار کاکڑ اور ان جیسے باصلاحیت پاکستانی نوجوان یونہی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے، بلوچستان کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا انتھک محنت سے اپنے تمام تعلیمی مراحل میں وظائف حاصل کرنا اور بالا آخر آکسفورڈ یونین جیسی اعلیٰ تنظیم کا صدر منتخب ہونا قابل فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں آچکا، جس کی بدولت غریب گھرانوں کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے، پاکستان ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسرار خان کاکڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آکسفورڈ یونین میں خطاب کرنے کی دعوت دے دی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اسرار خان کاکڑ کا کہنا تھا، ’مجھ سمیت پاکستان کے تمام نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر طرح کی خدمات کے لیے تیار ہیں۔‘
واضح رہے کہ رواں برس جون میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اسرار کاکڑ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے یونین الیکشن میں 617 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…