بلوچستان حکومت اندرونی طور پر خوفزدہ ہے، سردار یار محمد رند۔


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) چیف آف رند قبائل سردار یار محمد رند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ آئین بحال ہے، بنیادی حقوق سلب نہیں کئے گئے آزادی اظہار پر قدغن افسوسناک ہے .
انہوں نے کہ سوشل میڈیا کو روکنے کی کوششں، ایکس کی بندش اوردیگر اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت آمرانہ روش پر گامزن ہے .

ناصرف یہ کہ بلکہ پرامن جلسوں اور ریلیوں پر پابندی کا سلسلہ جاری ہے .
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے صوبہ کے مقبول اخبار روزنامہ انتخاب کے اشتہارات بند کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ آزادی اظہار پر یقین نہیں رکھتی .
انہوں نے کہا کہ یہ شدید ناانصافی اور ناقابل عمل اقدام ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ آمرانہ روش وہ حکومتیں اختیار کرتی ہیں جنہیں عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں ہوتا . بلوچستان حکومت اندرونی طور پر خوفزدہ ہے اسے چائیے کہ وہ بدامنی اور بیڈ گورننس پر توجہ دے اور میڈیا کی خلاف کارروائی بند کرے .

. .

متعلقہ خبریں