پاکستان میں دہشتگردی کو پنپنے کا قطعاً موقع نہیں دیا جائے گا‘وزیراعظم محمد شہباز شریف

 ڈپٹی کمشنر پنجگورذاکرعلی کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ڈپٹی کمشنر پنجگورذاکرعلی کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ۔ملک میں دہشتگردی پھیلانے والے عناصر ڈی سی پنجگور کے قاتلوں کے انجام سے سبق حاصل کر لیں۔
وزیراعظم نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کو پنپنے کا قطعاً موقع نہیں دیا جائے گا۔دہشتگردی کے مکمل سدباب تک ہماری دہشتگردوں سے جنگ جاری رہے گی۔
پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔