پنجاب

شادی شدہ لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش ڈولفن ٹیم نے ناکام بنا دی


لاہور(قدرت روزنامہ) ڈولفن اسکواڈ نے شادی شدہ لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے لڑکی کو بچا لیا۔
ڈولفن ٹیم کے ترجمان نعمان شیخ کا کہنا تھا کہ گھریلو ناچاقی اور پسند کی شادی پر باپ نے کزن کے ساتھ مل کر بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی۔
کٹار بند روڈ پر لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکتا دیکھ کر مقامی سکیورٹی گارڈ نے 15 پر اطلاع دی۔پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور لڑکی کو بچا لیا، لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان ڈولفن ٹیم کے مطابق لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے مارنے کیلئے دریائے راوی میں پھینکنا چاہتا ہے۔ شادی شدہ لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش ڈولفن ٹیم نے ناکام بنا دی
پولیس نے لڑکی کے والد برکت علی اور کزن محمد امین کو حراست میں لے لیا جبکہ متاثرہ لڑکی کو ملزمان سمیت تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں