مستونگ آپریشن، ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن پر اطمنان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر زاکر بلوچ کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف کی گئی کارروائی میں اہم کامیابی حاصل ہوئی، ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آرکی ایک خبر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد علاقے میں تخریب کاری کی کئی کارروائیوں سمیت ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی قتل میں بھی ملوث تھے۔