وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ڈرائیور کیلئے ملازمت کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ایکسویٹر ڈرائیور کےلئے ملازمت کا اعلان کردیا۔منگل کے روز بلوچستان ریڈ کریسنٹ بلوچستان چیپٹر کے چیئرمین ولی خان اچکزئی اور وائس چیئرمین موسیٰ جان اچکزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے درخواست کی کہ قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ایکسویٹر ڈرائیورمحب اللہ کےلئے ملازمت کا اعلان کیا جائے جس پر انہوں نے محب اللہ کو بہادری و مہارت سے ایک خاندان کو بچانے پر اس کےلئے پی ڈی ایم اے میں ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔