اس امر پر ماہرین کی جانب سے تحقیق بھی کی گئی ہے جس میں کینسر کے 10 مریضوں کو 12 ہفتوں تک ورزش کے عمل سے گزارا گیا . اس تحقیق سے ملنے والے شواہد سے معلوم ہوا کہ ورزش سے انسانی جسم میں میوکائنز جیسے پروٹین کا اخراج بڑھ جاتا ہے جس سے کینسر کی رسولیوں سکڑنا شروع ہو جاتی ہیں . سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ میوکائن کا اخراج سرطان کو روکنے کے ساتھ اسے پھیلنے سے بھی روکتا ہے . تین ماہ کی ورزش سے جسم میں میوکائنز بڑھ جاتے ہیں جس کی تصدیق خون کے ٹیسٹ میں ہوئی ہیں . ماہرین کے مطابق یہ مائیوکائنز کینسر کے خلیات کو نہیں مارتے لیکن وہ جسم کے دیگر خلیات کو کینسر کی رسولیوں کو کم کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)ورزش، ایک ایسی صورتحٓل ہے جس کی مدد سے کینسر جیسے مہکل مرض کو بھی قابو کیا جاسکتا ہے .
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے مریض اپنے علاج کے دوران ورزش بھی کرنا شروع کردیں تو اس طرح ان کے ٹھیک ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے .
متعلقہ خبریں