صوبائی وزیرداخلہ نے بلوچستان بھر میں ہونے والے تخریبی و دیگر جرائم کی رپورٹ طلب کرلی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے بلوچستان بھر میں ہونے والے دہشت گردی اور دیگر جرائم کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے ، مراسلے کے مطابق 10اگست سے 15اگست تک ہونے والے دہشت گردی سمیت قتل اور دیگرسنگین جرائم کی رپورٹ پیش کی جائے،سیف سٹی پروجیکٹ کے مدمیں حکومت بلوچستان اربوں روپے جاری کررہی ہے،سیف سٹی کمیروں کی مدد سے ابتک کتنے تخریب کاراورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،تفصیل دی جائے۔ مراسلے کے مطابق ہرواقعے کی تفصیلات مقام،ٹائم اور تاریخ کے ساتھ پیش کی جائے،واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد تفصیلات کے ساتھ فراہم کی جائیں ۔