گورنر بلوچستان کی اسلام آباد آمد !کیا گورنر راج لگنے جا رہا ہے ؟ بڑی خبر آگئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کیا صوبہ بلوچستان میں گورنر راج لگنے جا رہا ہے ؟گورنر بلوچستان ظہور آغا کی خصوصی طیارے سے اسلام آباد آمد نے نئے سوالات کھڑے کر دئیے ۔
ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جہاں اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ وزیر اعظم سے اہم ملاقات کرینگے ۔
ذرائع کے مطابق گورنر وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کریں گےاور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔