ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد جاں بحق
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کی بس ایران میں حادثے کا شکار ہوگئی
ایران کے صوبہ یزد میں لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، 35 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے
حادثہ گزشتہ رات 09:54 منٹ پر شہر یزد سے 20 کلومیٹر دور دھشیر-تفت کے علاقے میں پیش آیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق: حادثہ تیزرفتاری اور بریک میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا
خاتم الانبیاء ہسپتال ابرکوہ، شہید بہشتی ہسپتال تفت اور شہید رہنمون ہسپتال یزد میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے